4 ایس ایس پیز، متعدد صوبائی، وفاقی افسر تبدیل

Sep 30, 2017

لاہور+ اسلام آباد (نامہ نگار+ نامہ نگار خصوصی+ نوائے وقت نیوز) پنجاب پولیس کے 4 ایس ایس پیز تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔ تقرری کے منتظر افضال احمد کوثر کو اے آئی جی کمپلینٹس، سی پی او پنجاب لاہور، تقرری کے منتظر عابد خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سنٹرل، سپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب لاہور، ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز ڈویژن لاہور توصیف حیدر کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد جبکہ ایس پی/ آر او، سی ٹی ڈی شیخوپورہ میاں خان کو تبدیل کر کے ایس پی/ آر او، سی ٹی ڈی فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔ نوائے وقت نیوز کے مطابق سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 ‘ گریڈ 19 اور گریڈ 18 کے افسران کے تبادلے اور تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر کامران فاضل چیمہ کو وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے نیشنل اکیڈیمی فار پرزن ایڈمنسٹریشن (NAPA) میں ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا ہے۔ وہ 14دسمبر 2017ءکو مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ کامرس اینڈ ٹیکسٹائل گروپ کے گریڈ20 کے افسر نیاز محمد خان وزارت مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی میں جوائنٹ سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے کا تبادلہ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت ادارے سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں اسی گریڈ 20 میں بطور ڈائریکٹر جنرل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ریلویز (کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن) گروپ کے حال ہی میں گریڈ 20 میں ترقی پانے والے افسر غلام دستگیر خان بلوچ کو ریلویز سے تبدیل کرکے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری لگا دیا گیا ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے گریڈ 19 کے افسر ارشد مجید مہمند جو خیبر پی کے صوبہ میں تعینات تھے کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات حکومت گلگت بلتستان کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر رانا نصرت عباس جو سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں ڈائریکٹر جنرل کے فرائض انجام دے رہے تھے کا تبادلہ کرکے ڈیپوٹیشن پر سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن ہی میں ڈائریکٹرگریڈ 19میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کی منتظر آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کی آفیسر انیتا تراب کو سول سرونٹس ایکٹ 1973 ءکی شق 10 کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت ادارے سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے 9 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔ قیصر سلیم ڈائریکٹر پنجاب انٹرمیڈیٹ امپروومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام، محسن بلال کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا۔ محمد اصغر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ، محمد ریاض او ایس ڈی، عمر جاوید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوکاڑہ، سید محمد شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب، آفاق وزیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم، کامران بشیر ڈسٹرکٹ آفیسر P&FTT اور سید شاہد حسین کلیانی کو 10 محرم کے بعد ایڈمن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا۔

افسر تبادلہa

مزیدخبریں