خواجہ آصف امریکہ‘ بھارت کی محبت میں گرفتار‘ محب وطن شہریوں کو دہشت گرد کہہ رہے ہیں: ہائیکورٹ بار

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے نیویارک بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف امریکہ اور بھارت کی محبت میں اس قدر گرفتار ہو چکے ہیں کہ وہ پاکستان کے محب وطن شہریوں کو بھی دہشت گرد قرار دینے سے گریز نہیں کر رہے۔ ہائیکورٹ بار کے صدر چودھری ذوالفقار علی‘ نائب صدر راشد لودھی‘ سیکرٹری عامر سعید راں اور فنانس سیکرٹری ظہیر بٹ نے وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے پاکستان کے خلاف زہر اگلا ہے۔ ان کے بیانات سے قومی سلامتی کو خطرہ ہے۔ انہوں نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا پتہ چلایا جائے کہ کس کے کہنے پر وزیرخارجہ ایسے بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے خواجہ آصف کو فوری طو رپر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
ہائیکورٹ بار

ای پیپر دی نیشن