اٹک(نا مہ نگار )بنیادی مرکز صحت ملاں منصور مانسر میں عملہ کی کمی ایمر جنسی میں مریضو ں کو مشکلات کا سامنا رات کے وقت صرف ایک لیڈی ڈاکٹر اور چو کیدار ہوتا ہے ایمر جنسی میں مریضو ں کو شدید مشکلات کا سامنا موجود عملہ مریضوں کواٹک جانے کا مشورہ دیتا ہے ہسپتال کی خو بصورت بلڈنگ ہو نے کے با وجود رات کے وقت عملہ نہیں جو ایمر جنسی ، حادثات میں مریضو ں کو اٹینڈ کر ے جبکہ اٹک ڈسٹرکٹ ہسپتال تقریبا 20کلو میٹر دور ہے عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے پر زور اپیل کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بنیادی مرکز صحت ملاں منصور مانسر میںرات کے وقت بھی عملہ ہو نا چاہیے جو ایمر جنسی مریضو ں کا علاج کر ے ۔