چکوال(نامہ نگار)جمعہ کے روز چمکیلی دھوپ نے موسم کی حدت بڑھا دی اور درجہ حرارت 37ڈگری سنٹی گریڈ تک رہا۔ ابوسقراط کے مطابق چار اکتوبر تک موسم کی یہی کیفیت رہے گی ، چمکیلی دھوپ سے درجہ حرارت موجودہ پوزیشن پر برقرار رہے گا اور اس عرصے تک بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔