راولپنڈی ( نیوز پورٹر)ناظم عمومی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی اُسامہ قریشی نے کہا ہے کہ 10محرم الحرام امام اہل حق،پیکرشجاعت،نواسئہ رسولﷺ،مظلوم کربلاسیدناحسینؓکی یوم شہادت کادن ہے۔حضرت حُسینؓ وہ عظیم صحابی ہے جن کوحضورﷺنے دنیامیں جنت کی بشارت دی ۔ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ سیدنا حسین ؓ جو نبیﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور جن کو جنت میں نوجوانوں کے سردار ہونے کی بشارت دی گئی،سیدناحسنؓ اورسیدناحسینؓ سے محبت ایمان کاحصہ ہے۔آپﷺ نے ارشادفرمایا جس نے حسنؓوحسینؓسے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی،اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا ،اس نے مجھ سے بغض رکھا۔حضرت عمرفاروقؓ فرماتے ہیں کے میں نے سیدناحسنؓوسیدناحسینؓکوحضورنبی کریم ﷺکے کندھوںپرسواردیکھا توحسرت بھرے لہجے میں کہا آپ کے نیچے کتنی اچھی سواری ہے، آپ نے جواباََارشادفرمایا ذرایہ بھی تو دیکھوسوار کتنے اچھے ہیں ۔سیدناحسینؓکوانتہائی بیدردی سے میدانِ کربلا میں رفقاءسمیت شہید کر دیا گیالیکن آخر وقت تک وہ اپنے موقف اور حق بات سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے۔حضرت حسینؓکی حیات مبارکہ صبرووفااورجدوجہدکادرس دیتی ہے۔ انہوںنے کہا اےم اےس او یکم تا 10محرم الحرام تک ”عشرہ شہادتِ فاروق ؓو حسینؓ“ منا رہی ہے۔اس سلسلے میں دینی و عصری اور محلہ جاتی زونز میں نوجوان نسل میں فلسفہِ شہادتِ فاروق ؓو حسینؓ سے روشناس کر وانے کےلئے سمینارز ،ورکشاپس اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا نواسئہ رسولﷺ کی زندگی نوجوانوں کےلئے مشعل راہ ہے ۔
نواسئہ رسول کی زندگی نوجوانوں کےلئے مشعل راہ ہے،اُسامہ قریشی
Sep 30, 2017