کراچی سرکلر ریلوے، کیٹی بندر اہم منصوبے، صوبے کی معیشت کو مضبوط بنائینگے: وزیراعلیٰ سندھ

Sep 30, 2017

قکراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے اور کیٹی بندر بہت اہم منصوبے ہیں اور ان سے شہر میں سفری مسائل حل ہونگے اور بعدازاں ملک خاص طور صوبے کی معیشت کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاو¿س میں چینی سفیر مسٹر سن وی ڈونگ سے ملاقات دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں کراچی میں چینی قونصل جنرل بھی شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر ، کیٹی بندر اور اسپشل اکنامک منصوبوں کی سی پیک فریم ورک کے تحت منظوری دی گئی ہے جبکہ کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ عملدرآمد کے مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے چین کے سفیر سے کہا میں آپ کی مدد اور تعاون کے لئے شکر گزار ہوں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ تجاوزات سے پاک ہوچکا ہے اور اس منصوبے کے پاکستان ریلویز نے رائٹ آف وے کے تحت 360 ایکڑ زمین حاصل کی ہے۔ چینی سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ 20 ہزار پاکستانی طلباء و دیگر چین میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کیلئے اس قسم کی باہمی تفہیم سی پیک منصوبے کی تکمیل کے ساتھ اسے مزید مضبوط بنائے گی۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کے ذریعے پہلے ہی چینی وزارت ٹرانسپورٹ کو کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ کی فزیبلٹی رپورٹ فراہم کردی ہے اور ٹینڈر دستاویزات تیار کئے جارہے ہیں اور دسمبر 2017 کے دوسرے ہفتے تک کنٹریکٹ دیدیا جائیگا۔دریں اثناءگزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاو¿س میں منعقدہ محکمہ تعلیم کے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبے میں تعلیم کے شعبے میں بہتری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عائشہ باوانی کالج میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سندھ حکومت کا پختہ عزم اور طالب علموں ان کے والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی کی سپورٹ کی باعث کالج کا تدریسی عمل شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں اور کالجز میں تعلیم کے معیار کو مزید بڑھایا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ

مزیدخبریں