چیچوکی ملیاں بجلی منصوبہ نہ لگانے پر چینی کمپنی سے 2 ارب 12 کروڑ واپس

Sep 30, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت نے چیچوکی ملیاں میں بجلی منصوبہ لگانے کے معاملے پر چینی کمپنی ڈونگ فینگ سے 2 ارب 12 کروڑ روپے وصول کرلئے۔ اعلامیہ پاور ڈویژن کے مطابق چینی کمپنی کو یہ رقم ایڈوانس کی مد میں دی گئی تھی۔ معاہدے کے مطابق چینی کمپنی نے 525 میگاواٹ کا بجلی منصوبہ لگانا تھا۔ چینی کمپنی سے رقم معاہدے کے مطابق منصوبہ نہ لگانے پرواپس لی گئی ہے۔ سرکاری کمپنی ناردرن پاور جنریشن کا ڈونگ فینگ کے ساتھ اپریل 2008ءمیں معاہدہ ہوا تھا۔ معاہدے کی کل مالیت 34 کروڑ 59 لاکھ ڈالر بھی ایڈوانس رقم کل معاہدے کی رقم کا دس فیصد چینی کمپنی کو ادا کی گئی تھی۔ 2015 تک منصوبے پر کام ہی نہ کیا گیا تھا۔ مئی 2015ءمیں وزارت پانی و بجلی نے منصوبہ بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چینی کمپنی سے وصول رقم ناردرن پاور جنریشن کمپنی کے اکاﺅنٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔
چینی کمپنی/ رقم

مزیدخبریں