کربلاءکے شہداءنے جرا¿ت و بہادری کی اعلیٰ روایات قائم کیں،حسن ظفر نقوی

کراچی( پ ر) علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ اور شہدائے کربلاءنے جرا¿ت وبہادری کی اعلیٰ روایت قائم کی اور مسلمانوں کو ذلت ورسوائی سے نکلنے کے اصولوں سے دنیا کو آگاہ کیا۔امام بارگاہ سامرہ ،نیو رضویہ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آپؑ نے عدل و انصاف ،انسانیت کی حرمت اور اسکی اہمیت کو سمجھا کر دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کو بتا دیا کہ اسلام کے پائیدار اصولوں کی بقاءکیلئے کربلاءکے شہداءنے اپنی جان قربان کی اور آج یہ مسلم امہ اور پوری دنیا کو اس طرف رجوع کرنا ہوگا تاکہ استحکام دین اور مستحکم دنیا کی بات آگے بڑھ سکے اور اسلام دشمنوں پر یہ بات واضح ہوجائے کہ اسلام امن و سلامتی اور محبت و رواداری مذہب ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...