احتساب جج نے نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کی سماعت پر وزراءکو عدالت آنے سے روک دیا

Sep 30, 2017 | 21:02

ویب ڈیسک

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر وزارءکو عدالت میں آنے سے منع کر دیا ۔ انتظامیہ کے ذریعے پیغام بھیج دیا گیا ۔ عدالت میں وزراءکے آنے پر انتظامیہ اور پولیس کے انہیں پروٹوکول دینے میں مصروفیت کے باعث ان کی سکیورٹی سے توجہ ہٹانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ باقاعدہ طور پولیس اور انتظامیہ کو خبردار کر دیا گیا کہ نواز شریف کی آئندہ پیشی کے موقع پر کسی بھی قسم کے ہجوم کو احاطہ عدالت میں کسی صورت داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے ۔ یاد رہے کہ 26 ستمبر کو نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے ہجوم کمرہ عدالت میں داخل ہو گیا تھا۔علاوہ ازیں احتساب عدالت اسلام آباد میں سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ نکلے۔اعلیٰ سطح پر باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا تاحال ان کا نوٹس نہ لیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سکیورٹی کے لئے نصب سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کررہے ہیں حال ہی میں عدالت کی طرح سے ان کیمروں کی چیکنگ کی گئی تھی یاد رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد میں ان دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار،حسین نواز، حسن نواز ، مریم صفدر اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف بد عنوانی کے ریفرنسز کی سماعت ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں