ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ II کے ٹائی میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دی

Sep 30, 2017

کرکٹ اور فٹبال کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ٹینس میں پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا جب گزشتہ ہفتہ اسلام آباد میں منعقدہ ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ II کے ٹائی میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دی۔ یہ ایک تاریخی کامیابی ہے تاہم لاہور میں ورلڈ کپ ٹور کے عالمی میلے کی وجہ سے قومی اور انٹرنیشنل میڈیا نے پاکستان کی اس تاریخی کامیابی کو بالکل نظرانداز کیا۔ پاکستان کی ٹینس تاریخ میں یہ پانچواں موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم نے ڈیوس کپ کے گروپ I میں جگہ بنائی‘ اب اگر پاکستان نے گروپ ون میں فتح حاصل کی تو تاریخ میں پہلی بار پاکستان ورلڈ گروپ میں جگہ بنائے گا۔ اسلام آباد میںمنقعدہ ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا گروپ ٹو کے مقابلوں میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو تین دو سے شکست دیکر پانچویں بار ڈیوس کپ ٹائی کے گروپ ون میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ جہاں پاکستان کا مقابلہ سخت حریف جنوبی کوریا سے جنوری 2018ءمیں اسلام آباد میں ہی ہوگا۔ ایونٹ کے آخری روز پاکستان کے نمبر ٹو عقیل خان نے تھائی لینڈ کے کٹی فونگ وچیرا مانوونگ کو سخت مقابلے کے بعد پانچ سیٹس میں شکست دے کر پاکستان کی اگلے گروپ میں رسائی ممکن بنائی۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹ میں تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس میچ میں عقیل خان نے جارحانہ کھیل کے ساتھ شروعات کی اور دو سیٹس6-4 اور 6-3 سے جیت لیے۔ اس وقت لگ رہا تھا کہ وہ یہ مقابلہ باآسانی جیت جائیں گے لیکن تھائی کھلاڑی نے اپنے کم بیک کا شاندار مظاہرہ کیا اور اگلے دو سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے کامیابی حاصل کر کے میچ برابر کر دیا۔مگر آخری سیٹ میںکے عقیل خان نے اپنے تمام تر تجربے کو برو¿ے کار لاتے ہوئے تھائی کھلاڑی کو آسانی کے ساتھ زیر کر لیا اور 6-2 سے فتح حاصل کر لی۔ اس میچ سے قبل پاکستان کو تھائی لینڈ پر 2-1 سے برتری حاصل تھی لیکن پاکستان کے نمبر ایک اعصام الحق تھائی لینڈ کے وشایا ٹرونگ چاراو¿نچائکل سے ایک زبردست مقابلے کے بعد ہار گئے۔چار گھنٹے تک جاری رہنے والے اس میچ میں تھائی کھلاڑی نے پہلے دو سیٹ جیت کر برتری حاصل کر لی تھی لیکن بعد میں اعصام نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹ جیت لیے۔آخری سیٹ کے اوائل میں اعصام کو اپنے مد مقابل کی سروس بریک کرنے کے تین مواقع ملے لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوئے اور ساتھ ساتھ پٹھے کھنچ جانے کی وجہ سے انھیں کھیلنے میں مشکل پیش آنے لگی جس کے بعد وشایا نے 7-5، 7-6، 6-4، 6-7 اور 7-6 سے میچ جیت لیا۔ اس سے قبل پاکستان نے ڈےوس کپ اےشےا اوشےانا زون گروپ ٹو کی فائنل ٹائی کے پہلے روز تھائی لےنڈ کے خلاف دونوں سنگلز جےت کر اےونٹ مےں2-0کی سبقت حاصل کر لی تھی ۔دنےا بھر مےں پاکستان کی ٹےنس مےں پہچان اعصام الحق اور پاکستان نمبر ون ٹےنس کھلاڑی عقےل خان نے تھائی لےنڈ کے کھلاڑےوں کے خلاف سنگل مےچز با آسانی جےت لےے۔پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد کے سپورٹس کمپلےکس کے نو تعمےر شدہ ٹےنس کورٹس پر پاکستان کے دونوں کھلاڑےوں نے پہلے دن سے ہی اپنی برتری ثابت کر دی ۔پاکستان نمبر ون عقےل خان نے پہلے سنگل مےچ مےں تھائی کھلاڑی ٹرانگ کےرون وشاگا کو 3-0 سےٹ سے با آسانی مات دے دی ۔پونے دو گھنٹے جاری رہنے والے اس مےچ مےں عقےل خان کی جےت کا اسکور 6-3، 6-4 اور6-4 رہا۔37سالہ اعصام الحق نے دوسرے سنگل مےچ مےں تھائی کھلاڑی کٹی فونگ واچی را کو 3-0کے مےچ اسکور سے ہی زےر کےا اور پاکستان کو2-0کی سبقت دلائی۔ اعصام الحق کی ڈبلز مےں ورلڈ رےنکنگ 29 ہے ۔ اعصام الحق نے ڈبلز مقابلوں میں 25 میچز جیتے ہیں اور صرف 7 میں ان کو شکست ہوئی ہے۔ انہوں نے اس سے قبل ڈےوس کپ کے مےچوں مےں 37 سنگلز مےں کامےابی سمےٹی جبکہ 19 سنگلز مےچوں مےں انہےں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔اعصام الحق کی جےت کا اسکور 6-1،6-0اور6-4رہا ۔اےک گھنٹہ اور20منٹ جاری رہنے والے اس سنگل مےں اعصام الحق کے سامنے تھائی حرےف کی اےک نہ چل سکی ۔ٹائی کے دوسرے روز پاکستان کے کم تجربہ کار کھلاڑی شہزاد خان اور محمد عابد ڈبلز مقابلوں مےں اپنے اپنے حریف راتی وانا سانچاای اور راتی وتنا سون چاٹ کو قابو نہ کرسکے ۔ ڈبلز میں تھائی لےنڈ نے پاکستان کو شکست دے کر اسکور2-1کر دےا ۔ کم تجربہ کار کھلاڑی شہزاد خان اور محمد عابد مہمان جوڑی سنچائی راتبوتانا اور سونچاٹ راتبوتا کے خلاف پہلے سےٹ کے علاوہ بہتر کھےل پےش نہےں کر سکے اس طرح ڈبلز مےںپاکستان کو شکست ہو گئی۔پہلے سیٹ میں پاکستان کی جوڑی نے 6-4سے فتح سمےٹی تاہم اس کے بعد وہ فتح کے تسلسل کو برقرار نہےں رکھ سکی جس کے نتےجے مےں تھائی کھلاڑےوں نے اگلے تےنوں سےٹ 6-4، 6-1 اور 6-1سے جےت کر مےچ اسکور2-1کر دےا ۔ اس طرح آخری روز پاکستان کے اعصام الحق اور عقےل خان نے رےورس سنگلز مےںکامیابی حاصل کر کے پاکستان کو ٹینس کی تاریخ میں پانچو یں بار گروپ ون میں جگہ دلائی ۔خیال رہے کہ 13 سال کے طویل عرصے کے بعد یہ دوسرا موقع تھا کہ پاکستان نے ٹینس کے اس بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کی۔ 9 ماہ قبل پاکستانی ٹیم نے طویل وقفہ کے بعد جنوری 2017ءکو ایران کے خلاف ڈیوس کپ گروپII راﺅنڈ ون کے سلسلے میں اسلام آباد ہی میں ڈیوس کپ کے مقابلوں میں شرکت کرکے پاکستان کے لئے 13 سال بعد انٹرنیشنل ٹینس کے دروازے کھول دئیے تھے۔ پاکستان اورایران کے درمیان ڈیوس کپ گروپ II میں پاکستان نے ایران کو 3-2 سے شکست دے کر تھائی لینڈ کے خلاف ٹائی میں جگہ بنائی تھی۔ ایران کے خلاف ابتدائی میچوں میں اعصام الحق اور عقیل خان نے کامیابی حاصل کی۔ اعصام الحق نے انوشاہ شاہ غولی کو چھ ایک، چھ دو اور چھ دو سے شکست دی جبکہ عقیل خان نے شاہین خالدین کو سات چھ، چھ چار اور چھ دو سے ہرایا۔ واضح رہے کہ ایران نے سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر پاکستان آکر یہ ایونٹ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا لیکن انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سکیورٹی کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دے کر یہ مقابلہ پاکستان میں ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ایشیا اوشیانا ٹائی II میں پاکستان کی تاریخی کامیابی پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سابق جنرل سیکرٹری موجودہ نائب صدر اور سندھ کے سینئر نائب صدرخالد رحمانی پاکستانی ٹیم اور ٹینس فیڈریشن کو مبارکباد دی۔ انہوںنے کہاکہ اس کامیابی سے ٹینس کھیل ملک میں مزیدترقی کرسکے گا۔ خالد رحمانی نے کہا کہ ٹینس سرگرمیوں کا سلسلہ سال کے 12 مہینے جاری رہتا ہے اس وقت کراچی ٹینس کا سب سے بڑامرکز ہے جہاں پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کو کھیلنے کے یکساں مواقع ملتے ہیں۔ اس وقت بھی کراچی جم خانہ کے ٹینس بورڈ پر قومی درجے کا ایک ایونٹ جاری ہے انہوں نے کہا کہ ٹینس فیڈریشن کا سالانہ کیلنڈر بھرپورہے ہماری کوشش ہے کہ ملک کے تمام مراکز میں مقابلوں کا سلسلہ مسلسل جاری رہے۔ تاہم اس کے لئے ہمیں اسپانسر شپ کی اشد ضرورت ہے۔ اس وقت چند ادارے ہمارے ساتھ کام کررہے ہیں اگر حکومتی سطح پر بھی ٹینس کھیل کو سپورٹ کیا گیا تو اعصام الحق اور عقیل خان جیسے مزید سپر اسٹار پیداکریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں موجودہ جونیئر ز کی لاٹ باصلاحیت ہیں اگر ان کو ایکسپوزر ملے تو ایشیائی سرکٹ میں ہماری حکمرانی قائم کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں