کراچی (اسٹاف رپورٹر) خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہاکہ خانوادہ رسولﷺ اور اہلبیت اطہارؓ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے کیونکہ ان مقدس ہستیوں نے اپنا سب کچھ قربان کر کے دین کو جلاء بخشی جبکہ علیؓ اور اولاد علیؓ نے ہر محاذ پر دین کا دفاع کیا ۔آج مسلمان ان مقدس ہستیوں کی پیروی کے ساتھ ساتھ سیرت و کردار اور طرز زندگی پر عمل کریں تو امت مسلمہ کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں لیکن آج مسلمانوں کی بدقسمتی ہے کہ وہ ان تعلیمات‘ احسانات اور طریقوں کو پس پشت ڈال چکے ہیں اور آج مسلمان اسلام کے اچھے اور سنہری اصولوں سے بہت دور ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے آج پوری دنیا میں مسلمان کشت و خون کا شکار ہیں اور ہر طرف ان ہی کا خون بہایا جا رہا ہے لہٰذا مسائل و مشکلات و پریشانیوں سے دور رہنے کیلئے ہمیں دامن رسولﷺ اور اہلبیت اظہارؓ کے در سے وابستگی اختیار کرنا ہوگی تاکہ دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات کے ساتھ ساتھ ہم اچھے مسلمان بھی بن سکیں۔