کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ وسطی میں عملہ کی حاضری اور ڈیوٹی پر موجودگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں جاری فزیکل اسکروٹنی کا سلسلہ دراصل بلدیاتی عملہ کی کارکردگی اور خدمات میں بہتر ی پیداکرنا ہے ، غیر حاضر رہنے، سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کرنے کے لئے اقدامات اُٹھانے بھی ضروری تھے تاکہ چند کالی بھیڑیں پورے ڈپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث نہ بن سکیں ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مذکورہ اسکروٹنی کے خلاف اُٹھنے والے اعتراض پر وضاحت کرتے ہوئے کہا۔ وہ اپنے آفس میں آئے ہوئے پریس اورمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ادارے کی بدنامی کا باعث ملازمین میں شامل کالی بھیڑیں ہوتی ہیں جن کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کرنا ضروری ہوتاہے ۔ بلدیہ وسطی میں بھی ایسی ہی کالی بھیڑوں کی تلاش اور بیخ کنی کے سلسلے میں ملازمین کی فزیکل اسکروٹنی شروع کی گئی ہے جس سے کسی بھی ذمہ دار اور دیانتدار ملازم کی نوکری کو کسی قسم کا خطرہ نہیں۔
ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مثبت اقدامات کئے ، ریحان ہاشمی
Sep 30, 2018