لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے محمد بلال نے پہلی ایشین ٹور ٹین ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ایشین ٹور ٹین ریڈ بالز سنوکر چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے ٹاپ کیوئسٹس نے شرکت کی۔فائنل میں پاکستان کے بلال نے آئرلینڈ کے کھلاڑی برینڈون او ڈونیو کیخلاف 1-6 سے فتح حاصل کی۔پاکستانی کیوئسٹ نے مکمل طور پر کھیل پر اپنا کنٹرول بنائے رکھا اور حریف کیخلاف صرف ایک فریم ڈراپ کیا۔تیسرے اور چوتھے فریم میں آئرش کیوسٹ صرف ایک ریڈ بال پوٹ کرسکے جب کہ آخری دو فریم میں بلال نے انہیں ایک بھی گیند پوٹ کرنے کا موقع نہیں دیا۔بلال نے یہ فائنل 42-49، 36-38، 1-47، 1-67، 23-54، 0-55 اور 0-59 کے سکور سے جیتا ہے۔فاتح کھلاڑی کو بارہ ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا ۔ پاکستانی کھلاڑی آج صبح وطن واپس پہنچیں گے ۔