کلدیپ نائر

Sep 30, 2018

ڈاک ایڈیٹر

زیادہ دن نہیں گزرے کہ ایک پرانے سیالکوٹی اور راوین کلدیپ نائر 95 برس کی عمر میں سورگباش ہو گئے روزنامہ انڈین ایکسپریس کے ساتھ منسلک ، کلدیپ کے کالم پاکستان سمیت دنیا بھر کے اخباروں میں چھپتے رہے، موصوف سے راقم تین بار ملا۔ مگر 1993ء میں واہگہ بارڈر پر ہونے والی ملاقات کو یاد گار کہا جا سکتا ہے۔ 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب موصوف متعدد بھارتی ادیبوں، شاعروں اور فنکاروں کے ہمراہ بارڈر لائن تک آئے۔ اسی قسم کا ایک وفد پاکستان سے بھی پہنچا تھا۔ اس موقع پر ہیرالڈ کے نمائندے سے کلدیپ نے کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ محبت کی جیت ہو گی اور نفرت نامراد۔ سائوتھ ایشیاء کو میں یورپی یونین کی طرح امن کے گہوارے کے طور پر دیکھ رہا ہوں۔

مزیدخبریں