امریکہ، فرانس، ترکی قابض ممالک اپنی افواج نکال لیں: شامی وزیر خارجہ

نیویارک (اے ایف پی) شامی وزیر خارجہ نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ، فرانس اور ترک فورسز کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ ممالک قبضہ کرنے والے ہیں۔ ولید المعلم جو شام کے نائب وزیراعظم بھی ہیں نے کہا ان ممالک کو فورسز کو فوری طور پر غیر مشروط ملک چھوڑ دینا چاہئے۔ ہمیں یہ قبول نہیں وہ مزید عرصہ یہاں قیام کریں۔

ای پیپر دی نیشن