ترک عوام کے دلوں میں پاکستان کی خصوصی اہمیت ہے‘ وزیر تعلیم

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) انقرہ میں پاکستانی سفارت خانہ کی طرف سے نوجوان ادیبوں کے لئے جناح ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ترکی میں پاکستانی سفارت خانہ کے ذرائع کے مطابق تقریب میں ترکی کے وزیر تعلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے عوام کے دلوں میں پاکستان کی ایک خصوصی اہمیت ہے۔ ترکی کے وزیر تعلیم نے کہا کہ جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ دینے سے ترکی کے نوجوانوں میں پاکستان کے بارے آگاہی میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی جڑیں تاریخ میں پیوست ہیں۔ ترکی جنگ آزادی میں پاکستان کے عوام کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریگا۔ تقریب میں ترکی کے مقامی سکولوں کے طلبہ و طالبات کے درمیان مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو جناح ایوارڈ دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...