کراچی: شربت فروش کے اکاﺅنٹ میں 2ارب 25کروڑ روپے کا انکشاف

Sep 30, 2018

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) کہتے ہیں رب جب دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کے دیتا ہے۔ کراچی اورنگی ٹا¶ن کے شربت فروش عبدالقادر اکا¶نٹ میں 2ارب25کروڑ روپے منتقل ہونے کا انکشاف ہوا۔ عبدالقادر نے کہا کہ میں انگوٹھا چھاپ ہوں بڑی مشکل سے اردو میں دستخط کرسکتا ہوں، انگلش میں آتے نہیں۔ اکا¶نٹ اور رقم کا علم ایف آئی اے کے لیٹر سے ہوا۔ میں تو40گز کے گھر میں رہتا ہوں، میرے پاس اتنی رقم کہاں؟ ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں اور عبدالقادر کی سکیورٹی کیلئے اسکے گھر کے باہر پولیس تعینات کردی گئی اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے ابتدائی طور پر معاملہ بے نامی اکاﺅنٹس کا لگتا ہے۔ شربت فروش جس کمپنی میں کام کرتا تھا انہوں نے میرا شناختی کارڈ لے رکھا ہے۔ میرا اکاﺅنٹ کب اور کیسے کھلا پتہ ہی نہیں۔ شربت فروش کے اکاﺅنٹ میں سوا دو ارب روپے کی رقم ایک بزنس گروپ نے جمع کرائی تھی رقم 2014-15ءکے دوران بھیجی گئی اس طرح کے اکاﺅنٹ کو ٹریڈ اکاﺅنٹ کہا جاتا ہے ایسے اکاﺅنٹ ٹیکس سے بچنے کیلئے کھولے جاتے ہیں۔ اس طرح کے اکاﺅنٹ مختلف بزنس گروپ ملک کے مختلف حصوں میں کھولتے ہیں۔
شربت فروش/ رقم

مزیدخبریں