سکردو (نمائندہ نوائے وقت) گلگت بلتستان کے نامزد نئے گورنر پرنس جلال حسین مقپون کل گلگت گورنر ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ سپریم اپیلٹ کورٹ کے سینئر جج ان سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان‘ وزرائ‘ ممبران اسمبلی‘ جی بی کونسل‘ اعلیٰ سول اور فوجی حکام اور عمائدین کے علاوہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صوبائی اور ضلعی عہدیداران شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کے استعفیٰ دینے کے بعد پی ٹی آئی جی بی کے صدر پرنس جلال حسین مقپون کو وزیراعظم عمران خان نے گورنر گلگت بلتستان مقرر کیا تھا۔