لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف پیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ریفرنس کی مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی، عدالت میں فریقین کے وکلاء نے گواہ ذیشان پر جزوی جرح مکمل کر لی ہے، راجہ پرویز اشرف اور دیگر افسران کے خلاف پیپکو میں 437 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام میں نیب نے ریفرنس دائر کر رکھا ہے، پرویز اشرف سمیت دیگر سات افراد پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔ پرویز اشرف نے کہا کہ الیکشن سے قبل تحریک انصاف کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے اب بجٹ کے بعد مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، پیپلز پارٹی کے دور حکومت اور اب کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
پیپکو میں غیرقانونی بھرتیاں، پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی
Sep 30, 2018