اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ میں کل (سوموار) سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ بینچز تشکیل دے دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق پانچ بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت نہیں ہو گی۔