گورنرہاؤس پشاورعام عوام کے لئے کھول دیا گیااور گورنرہاؤس پشاورہراتوار صبح 10سے سہ پہر 4بجے تک کھولا جائے گا۔گورنرہاؤس پشاورعام عوام کے لئے کھولے جانے پر گرلز کالج کی طالبات نے گورنرہاؤس کا دورہ کیا جبکہ فرنٹیئراورگورنمنٹ ڈگری کالج کی طالبات نے بھی گورنرہاؤس کادورہ کیا۔انتظامیہ کے مطابق گورنرہاؤس میں کھانے پینے کی اشیالانے کی اجازت نہیں ہوگی اور گورنرہاؤس پشاورہراتوار صبح 10سے سہ پہر 4بجے تک کھولا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل مری ،لاہور اور کراچی کے گورنر ہاﺅسز کو عوام کے لئے کھولا جا چکا ہے۔
گورنرہاؤس پشاورعام عوام کے لئے کھول دیا گیا
Sep 30, 2018 | 11:31