عوام دشمن اور نا اہل حکومت کو گھر بھیجیں گے: بلاول

سیہون شریف (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام دشمن اور نااہل حکومت کو گھر بھیجیں گے۔ سیہون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کاش احتساب کا عمل چل رہا ہوتا، ملک کو اصل احتساب کی ضرورت ہے، یہ احتساب کا عمل نہیں بلکہ سیاسی انتقام کا چل رہا ہے اور یہ عوام دشمن حکومت ہے اور ہم عوام دشمن، نااہل حکومت کو گھر بھیجیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام دشمن بجٹ کے پیش ہونے بعد عوامی رابطہ مہم پر نکلے تھے اور عوامی رابطہ مہم آگے بھی ہوتا رہے گا، سندھ اور پنجاب میں احتجاجی مہم چلا رہے ہیں، ہم اپنی آواز اٹھا تے رہیں گے، اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے لیے بھی آواز اٹھائیں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا تھا کہ پاکستان کے عوام مایوس ہیں اور ملک کا وزیر اعظم کھڑا ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ میں کیا کروں تو عوام میں مایوسی ہوتی ہے۔ پاکستان کے عوام سوال اٹھا رہے ہیں کہ بتایا جائے کہ کشمیر پر حملے کے بعد وزیراعظم نے کتنے ممالک کا دورہ کیا۔ کشمیر 50 دن سے اوپن ائیر جیل بنی ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کشمیر کو اپنی پی آر کیلئے استعمال نہ کریں جب کہ وزیراعظم کی تقریر پری سلیکٹڈ تھی، وزیراعظم کو انسانی حقوق کے ساتھ یو این کی قرادادوں پر فوکس ہونا چاہیے تھا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں پوری تقریر کشمیر پر کرنی چاہیے تھی۔ بلاول بھٹو نے الزام لگایا کہ سلیکٹڈ میڈیا نے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے خطاب کو غیرمعمولی پذیرائی دی۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا مقدمہ مضبوط انداز میں پیش کرنے میں ناکام رہے۔ جس طرح شمالی کوریا میں لوگوں کو کھڑا کرکے تالیاں بجوائی جاتی ہیں اسی طرح آج پاکستان میں ہورہا ہے۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں کشمیر کے تنازعہ پر زور نہیں دیا۔ یہ سمجھوتہ ہے جسے پاکستانی برداشت نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...