منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک)فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے جیل میں قیدیوں کر درمیان فسادات پھوٹ پڑے جس میں 2قیدی ہلاک ہو گئے اور 34 کے قریب زخمی ہو گئے۔جیل حکام نے بتایا کہ لڑائی جیل میں جو جرائم پیشہ گینگز کے درمیان میں ہوئی۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دو قیدی دوران علاج ہلاک ہو گئے۔ترجمان جیل نے بتایا کہ لڑائی میں34قیدی زخمی ہو ئے، اور مزید بتایا کہ لڑائی کی اصل وجہ زیادہ بھیڑ ہونے کے باعث جگہ نہ ہو نے پر شروع ہوئی ہے۔