کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغان حکام نے بتایا کہ مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں امریکی فورسز کی جانب سے ہونے والے فضائی حملے میں 5عام شہری ہلاک ہو ئے ہیں۔ترجمان چیف صوبائی پولیس احمد خان سیرت نے کہا کہ اتوار کو صوبہ غزنی کے ضلع کھوجا عمری کے درجنوں افراد نعشیں مقامی حکام کے پاس لائے ۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ صوبائی گورنر کی پولیس کے چیف ملاقات کی جس میں مظاہرین کے مطالبوں پر غور کیا گیا۔امریکی فورسز نے حملے کی تصدیق کردی ،حملہ ضلع کوجہ عمری ،کھوگیانی میں فغائی کارروائی میں 11طالبان کے ہلاک ہوئے لیکن اس میں شہریوں کے ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی بات واضح نہیں کی گئی۔