لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رمیش رتنائیکے نے کہا ہے کہ ہمارا دورہ پاکستان دوسری ٹیموں کو یہاں آنے کیلئے رضامند کرسکتا ہے۔نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ سری لنکا کے وزیر کھیل، بورڈ کے صدر اور سیکرٹری بھی کراچی پہنچ رہے ہیں ۔ ٹیسٹ سیریز میں وہ پلئیرز بھی آسکتے ہیں جو اب نہیں آئے، حکمت عملی بنائی ہے،امید ہے کہ دلچسپ مقابلہ ہوگا۔ پاکستان کو پاکستان میں ہرانا چیلنج ہے ۔دس پلیئرز کی کمی محسوس ہوگی لیکن ہمارے نوجوان کھلاڑی پروفیشنل اور بہت ٹیلنٹڈ ہیں،میچ فکسنگ اور دیگرایشو ماضی ہوگئے ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئیں ہیں،مجھے بہت خوشی ہے میں پاکستان آیا، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے دور کے بہترین کرکٹر تھے، میری ان سے دوستی رہی،وہ بہت حوصلہ افزائی کرتے تھے، عمران خان کو سری لنکا میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے، ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو اس ٹور سے آگے آسکتے ہیں،ہمیں جس لیول کی سکیورٹی دی گئی ہے ویسی سکیورٹی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ پاکستان کو پاکستان میں ہرانا بڑا چیلنج ہے۔موسم نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں دو روز کی تاخیر کردی۔سری لنکن ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔۔جہاں مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کیساتھ ساتھ بیٹنگ اور بولنگ کی بھی مشقیں کیں۔ کھلاڑیوں کو زبردستی نہیں لایا جاسکتا، جو نہیں آئے ان کی اپنی مرضی ہے۔ موجودہ دورے کا اچھا اختتام ٹیسٹ سیریز کیلئے کھلاڑیوں کو پاکستان لا سکتا ہے۔ پاکستان کو پاکستان میں ہرانا ایک چیلنج ہے، ہم یہاں پروفیشنل کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔ سری لنکا کے وزیر کھیل، بورڈ کے صدر اور سیکرٹری بھی کراچی پہنچ رہے ہیں ۔
سری لنکا کے دورہ سے دوسری ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں : رمیش رتنائیکے
Sep 30, 2019