امریکی ریاست مونٹانا میں شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برہم

Sep 30, 2019 | 13:39

ویب ڈیسک

امریکی ریاست مونٹانا میں طوفانی موسم، شمال مغربی حصہ میں تیز ہواﺅں کے ساتھ شدید برف باری ہوئی، تیزہواوںکے باعث درخت اپنی جڑوں سے اکھڑ گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔حکام نے لوگوں کو غیر ضروری طور باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق مونٹانا کے شمال مغربی حصہ میں برف باری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں، کئی فٹ برف باری ہونے کے باعث سڑکوں کو ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں