راجستھان کے ضلع چتوڑگڑھ کے شہر چندیریا میں سیمنٹ پلانٹ کا بوائلر پھٹنے سے11 افراد شدید زخمی

 بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع چتوڑگڑھ کے شہر چندیریا میں سیمنٹ پلانٹ کا بوائلر پھٹنے سے11افراد شدید زخمی ہو گئے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ چندیریا شہر میں واقع ایک سیمنٹ پلانٹ میں بوائلر پھٹنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب درجہ حرارت بڑھنے سے پلانٹ میں موجود کوئلے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث بوائلر میں دھماکے کے بعد فیکٹری میں کام کرنے والے افراد پر کوئلہ گر گیا جس کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 11افراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضلع چتوڑ گڑھ کے کلکٹر چیتن رام ڈیورا نے بتایا کہ شدید زخمیوں کے جسم کا 70فیصد حصہ جھلس چکا ہے جنہیں اودے پور ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جس کی رپورٹ 10روز میں سامنے آجائے گی جس کے بعد ہی ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ پولیس بھی واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...