مقبوضہ کشمیر میںنظربند حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیری اپنی شناخت، مذہب اور وقار پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، کشمیریوں کی بے مثال قربانیاں رنگ لائیں گی، وادی میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کے نام اپنے پیغام میں سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ کشمیر، جموں اور لداخ کے لوگ آہنی طاقت کے ساتھ متحد رہیں، کشمیری سیاستدان کشمیری عوام کے خلاف بھارت کے مذموم عزائم کا ساتھ نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پولیس اہلکار ہندوتوا فلسفے کے تحت کشمیریوں کوغلام بنانے کی بھارتی کوششوں سے دور رہیں، آزادی تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے مزاحمتی کلینڈر جلد جاری کیا جائے گا۔سید علی گیلانی نے کہا کہ حریت رہنما بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد میں لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں.
#/S