لاہور(خصوصی نامہ نگار)محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام مخدوم الاولیاء حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒکے 977ویںعرس مبارک کی تقریبات کا آغاز6اکتوبر کو آپ کے آستاں بھاٹی گیٹ لاہور پر ہوگا۔ تین روزہ عرس کیلئے استقبالیہ تقریبات سہہ روزہ عالمی کانفرنس 2اکتوبر سے 4اکتوبر تک جاری رہے گی۔ دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا کہنا ہے کہ سہ روزہ عالمی کانفرنس روادارنہ فلاحی معاشرے کی تشکیل میں سنگ میل ثابت ہوگی۔کانفرنس کا افتتاح 2اکتوبرجمعۃ المبارک کودن ساڑھے گیارہ بجے گورنر پنجاب کی زیرصدارت داتا دربارمیں ہوگا اور وزیراوقاف سید سعید الحسن شاہ مہمانِ خصوصی ہوں گے، دنیابھر سے ہجویریات کے ماہرین خطبات اور مقالات پیش کریں گے۔ کانفرنس کے چار مختلف سیشنز میں موضوع ’’ ریاستِ مدینہ اور سیّد ہجویری کی تعلیمات‘‘ کی مناسبت سے گراں قدر مقالات اور خطبات پیش ہوں گے۔
حضرت علی الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒکے 977ویںعرس کی تقریبات کا آغاز6اکتوبر سے ہوگا
Sep 30, 2020