نوازشریف‘ مریم کا ٹیلی فونک رابطہ‘ اپنے خلاف کارروائیوں کو عالمی فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ

Sep 30, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) نواز شریف نے اپنے اور پارٹی کیخلاف کارروائیوں کو انتقامی قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف عالمی فورمز میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے حکومت کی جانب سے جاری کارروائیوں کو انتقامی قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں