اپوزیشن کیخلاف اقدامات حکمرانوں کیلئے مسائل پیدا کرینگے : رانا محمد نعیم 

لاہور (پ ر)سینئر نائب صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا محمد نعیم نے سیاستدانوں،سرکاری ملازمین اور صحافیوں کو انتقامی نوعیت کے نوٹسز اور انکوائریوں پرکہا ہے کہ نام نہاد آزاد احتساب اور سیاسی انجینئرنگ نے سیاسی اور معاشی بنیادوں کو ہلا دیا ۔انتقامی کارروائیوں کا مقصد صحافیوں کو اظہار آزادی رائے  سے محروم کرکے خوف میں مبتلا کرنا ہے۔ مہنگائی،بدامنی ،اور بیروزگاری کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے متوقع احتجاج کو دبانے کیلئے ا قدامات  حکمرانوں کیلئے مسائل پیدا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...