شادمان کے علاقہ سے بوسیدہ لاش برآمد

لاہور(نامہ نگار)  شادمان مسجد چوک کے قریب واقع انسداد دہشتگردی کی عدالت کے قریب جھاڑیوں میں لاش دیکھ کرشہری نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی  ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر فزانزک ماہرین کو بھی طلب کیا جنہوں نے شواہد اکھٹے کئے ہیں۔ لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ لاش تین سے چار روز پرانی لگتی ہے۔شبہ ہے کہ اسے نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش یہاں پھینک دی اور فرار ہوگئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن