بیان غیر ذمہ دارانہ، پاکستان نے گلگت سے متعلق بھارتی موقف مسترد کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے گلگت بلتستان کے حوالے سے بھارتی مؤقف مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کا گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔ بھارت کا اس معاملہ سے قانونی‘ اخلاقی اور تاریخی تعلق نہیں۔ بھارت کے من گھڑت دعویٰ سے حقائق بدل نہیں سکتے۔ بھارت منفی پراپیگنڈے سے کشمیر  میں مظالم پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔ بھارت نے 72 سال سے مقبوضہ کشمیر میں تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ بھارتی جبر کے باوجود کشمیریوں کی تحریک مضبوط  ہو رہی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ فوری ختم کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...