طلباء کی بہترین نشوونما کیلئے اور ہم نصابی سرگرمیاں ناگزیر ہیں: میاں خالد محمود 

Sep 30, 2020

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ طلباء کی بہترین نشوونما کیلئے نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی ناگزیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام یونیک آن لائن مقابلہ حسن قرآت کی تقریب تقسیم انعامات سے کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو تعلیمی ادارے طلباء کو جدید سہولیات سے آراستہ تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہیں ایسے ادارے قابل تعرف ہیں انہوں نے کہا کہ طلباء کا مستقبل تعلیمی اداروں کے ماحول سے جڑا ہوا ہے اس لئے تعلیمی اداروں کو چاہئے کہ وہ اپنے طالب علموں کی بہترین نشوونما کیلئے اچھا ماحول فراہم کریں صوبائی وزیر نے کہا کہ بچوں کو محنت اپنا نصب العین بنانا ہوگا اور محنت سے ہی کامیابی یقینی ہے تقریب سے خطاب کرتے وئے چیئرمین یونیک گروٹ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے بہتر انان بنانے کیلئے تین دہائیوں سے کردار ادا کر دیا ہے۔ تقریب کے دوران صوبائی وزیر نے مختلف کیٹیگریز میں اول دوئم سوئم  آنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے تقریب میں ریکٹر یونیک گروٹ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر امجد علی خان وائس چیئرمین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی پیٹرن یونیک گروپ پروفیسر راشد مسعود ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چودھری کے علاوہ مہمانوں اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں