لاہور،( کامرس رپورٹر )انجینئر سہیل لاشاری سال 2020-21 کیلئے پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب ہوگئے۔پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں حاجی شیر علی بنگلزئی سینئر نائب صدر اور سید دوست محمد نائب صدر منتخب ہوئے۔نومنتخب صدر انجینئر سہیل لاشاری 2005 میں بطور سینئر نائب صدر اور 2014 بطور صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خدمات انجام دے چکے ہیں۔سہیل لاشاری نے Sozo Amusement Park قائم کیا ۔ور وہ لاہور چیمبر کے ساتھ سرگرم عمل رہ کر کاروباری کمیونٹی کی خدمت بھی کرتے رہے ہیں۔
انجینئر سہیل لاشاری پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب
Sep 30, 2020