کراچی( این این آئی )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ شدید مندے کے بعد منگل کو ریکوری آئی جس کے نتیجے میں 41ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 463.41پوائنٹس کے اضافے سے 41204.36پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ تیزی کے باعث 67.23فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 74 ارب 29 کروڑ 54لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 13.14فیصد کم رہا ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس463.41پوائنٹس کے اضافے سے41204.36پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس218.66 پوائنٹس کے اضافے سے 17470.17پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس281.61پوائنٹس کے اضافے سے29295.24پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر412کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 277کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 115میں کمی اور 20کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم76کھرب54ارب61کروڑ50لاکھ روپے سے بڑھ کر77کھرب28ارب91کروڑ4لاکھ روپے ہوگیا۔
سٹارک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 41 ہزار کی نفسیاتی حدود دبارہ بحال
Sep 30, 2020