لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ 2020ء میں میچ فکسنگ اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ میں بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے بکیوں میں شامل 3 ملزمان ملزم فیصل، ساجد اور احمد کی ضمانت منظور کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں دو رکنی بینچ کے روبرو پاکستان سپر لیگ 2020ء میں میچ فکسنگ اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ میں بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے بکیوں میں شامل 3 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، وکلا طرفین کی جانب سے دلائل مکمل کیے گئے، عدالت نے ملزم فیصل، ساجد اور احمد کو جیل سے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
سندھ ہائیکورٹ:پی ایس ایل میچ فکسنگ میں ملوث 3 بکیوں کی ضمانت منظور
Sep 30, 2020