ملتان(سپیشل رپورٹر) ملتان میں اور اس کے گردونواح میں انتظامیہ ، محکمہ صحت اور متعلقہ حکام کی نا اہلی سے آوارہ کتوں کی بہتات ہو چکی ہے ، مٹر گشت کرتے آوارہ کتوں کے کاٹنے سے نشتر ہسپتال میں روزانہ 10 مریض رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ مراکز صحت میں کتے کاٹے کی ویکسین ہی دستیاب نہیں جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔