باہتر(نامہ نگار)علاقہ نلہ کی یو سی جبی کے موضع بٹھو سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی رہنماء ملک عنایت اللہ عرف نومی ملک کو وفاقی مشیر ماحولیات ملک امین اسلم خان کی طرف سے تحصیل فتح جنگ میں بجلی ،سوئی گیس اور بالخصوص ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کوارڈینیٹر مقرر کر نے کا باقاعدہ نو ٹفیکیشن جاری کر دیا ہے بطور کوارڈینیٹر تقرری پر پی ٹی آئی کے سرگرم نوجوان رہنماء ملک جواد مقصود،عزت خان تربیٹھی ،قاضی محفوظ الہٰی،ظہور احمد اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں اور کارکنوں نے ملک عنایت اللہ کو دلی مبارکباد کی ہے ۔