مانچسٹر (عارف چوہدری) حکومت پاکستان نے بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے آن لائن بینک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں قونصل جنرل کی حیثیت سے پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دینے والے طارق وزیر نے اس بارے ایک سرکلر جاری کیا اور کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح وزیراعظم پاکستان نے کیا ہے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنی مادر وطن کی خوشحالی کے لئے گرانقدر شراکت میں مدد فراہم کی جا سکے۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کو قابل بنانا حکومت پاکستان کی طرف سے بہت ہی پرکشش ہے۔