ترکی :خشوگی قتل کیس میں مزید 6 سعودی شہریوں پر فرد جرم عائد 

استنبول(این این آئی) ترکش پراسیکیوٹر نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے پر 6 نئے سعودی ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ترکی کے خبررساں اداے اناطولو نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق استنبول کے پراسیکیوٹر نے 2 ملزمان کے لیے عمر قید جبکہ بقیہ 4 کے لیے 5 سال جیل کی سزا کی درخواست کی ہے۔خیال رہے کہ واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ 59 سالہ جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018 کو ترکی کے شہر استنبول میں موجود قونصلیٹ میں قتل کر کے لاش ٹکڑے ٹکڑے کردی گئی تھی، اس کیس نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ساکھ کو خاصہ متاثر کیا تھا۔جمال خاشقجی اپنی ترک منگیتر سے شادی کرنے کے لیے کچھ دستاویزات کے حصول کے لیے قونصل خانے کے اندر گئے تھے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 ملزمان پر صحافی کی دوسری برسی سے چند روز قبل فرد جرم عائد کی گئی جو ترکی میں موجود نہیں ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلانا چاہیئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...