کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں سڑک کنارے نصب ایک بم کے دھماکے میں 14 مارے گئے ہیں۔ مرنے والوں میں سات خواتین‘ پانچ بچے اور دو مرد شامل ہیں۔ دایکندی صوبے کے گورنر کے ترجمان نصراللہ غوری کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ ایک مزار پر جا رہے تھے۔ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے باوجود رواں برس کی پہلی ششماہی میں افغانستان میں آٹھ سو سے زائد لوگ ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔ ابھی کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی۔