لاہور (نیوز رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام جاری پاکستان آگاہی پروگرام کے سلسلے میں موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ‘ پنجاب ایجوکیشنل سکول سسٹم‘ حفصہ پارک‘ اور نور فاطمہ ہائی سکول‘ رسول پورہ‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد 205تھی۔