لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیرقانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ایک ہی کام کے لیے متعدد حکومتی اور ذیلی ادارے مصروف عمل ہیں جن کی اوورلیپنگ ختم کر کے ان کی کارکردگی بہتر کی جا سکتی ہے۔ وہ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں کمیٹی برائے چائلڈ پروٹیکشن کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن، خواتین کے حقوق اور تحفظ سے متعلق اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نئے مسودہ قانون پرغور کیا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ،سیکریٹری قانون،ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورواوریونیسف پاکستان کے نمائندے سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔بچوں اور خواتین کی بہبود سے متعلق سابق قوانین اورنئے قانونی مسودے پربریفنگ بھی دی گئی۔
صوبائی وزیر قانون کی زیرصدارت چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاس ‘نیا قانونی مسودہ زیرغور
Sep 30, 2020