اسلام آباد ( آن لائن )اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امن اور دو ریاستی حل کے بغیر پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا اور یہ دو ٹوک پیغام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی کانفرنس برائے امن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پالیسی واضح کردی ہے۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے بجائے اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینیوں کے ساتھ دھوکا ہے۔روٹری کلب کے زیر اہتمام کانفرنس میں بھارتی سیاست دان مانی شنکر جبکہ پاکستان سے سینیٹر مشاہد حسین سید اور سینیٹر جاوید جبار نے پاک بھارت تعلقات پر روشنی ڈالی۔ تمام تر اختلافات کے باوجود شرکائ نے دونوں ممالک کے مابین بلاتعطل مذاکرات پر زور دیا۔عالمی کانفرنس میں بذریعہ انٹرنیٹ دنیا بھر سے سینکڑوں پیس ایکٹویسٹ، محقق، صحافیوں اور ادیبوں نے شرکت کی۔