کراچی(کامرس رپورٹر) اوریکل نے کلائوڈ ای آر پی مارکیٹ میں جدید خصوصیات کے حامل اوریکل کلائوڈ سلوشنز سے اداروںکی مالی امور کی ٹیم کو منصوبہ بندی اور ڈیجیٹل اسسٹنٹس اور ٹچ لیس آپریشن کی جدید سہولت متعارف کروادی ہے۔اوریکل نے کلائوڈ ای آر پی مارکیٹ میں اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے اوریکل فیوژن کلائوڈ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ(ای آر پی) اور اوریکل فیوژن کلائوڈ انٹرپرائز پرفارمنس مینجمنٹ( ای پی ایم) کے جدید سلوشنز مہیا کردیئے ہیں۔ نئی جدید خوبیوں کی بدولت مالی امور کے افراد اپنی فیصلہ سازی، جامع معلومات کی دستیابی ، کاروباری امور کو آسان بنانے اور صلاحیت بڑھا کر ادارے کی کامیابی کے لیے زیادہ موثر کام کرسکیں گے۔ٹچ لیس (Touchless) آپریشنز سے اثر انگیزی اور امور کی جلد تکمیل ممکن ہوسکے گی۔
اس کے علاوہ انٹیلی جنس پراسس آٹومیشن، انٹیلی جنس اکائونٹ کمبینیشن ڈی فالٹنگ، ریگولیٹری رپورٹس، منصوبہ بندی، انٹیلی جنس پرفارمنس مینجمنٹ، کاروباری اور بجٹ صلاحیتوں کا بہتر انتظام، کاروباری امور کو جاری رکھنے کا انتظام، اور صارفین سے رابطہ اور تعلق میں بہتری کے لیے ڈیجیٹل اسسٹنٹس شامل ہیں۔ اوریکل کلائوڈ سپلائی چین سے سپلائی چین کو موثر اور جدید بنانے کے لیے اوریکل کلائوڈ سپلائی چین اور مینوفیکچرنگ (اوریکل کلائوڈ ایس سی ایم) کے ذریعے ادارے نئی مارکیٹوں کا حصول، نئی اشیاء کی فراہمی کی منصوبہ بندی، سپلائی چین نیٹ ورک میں منظم رابطہ کرسکتے ہیں ۔