قادیانیوں سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں، نبیﷺ کے گستاخوں کو معاف نہیں کرینگے، علماء

ٹنڈوآدم (نامہ نگار)قادیانیوں کو کافرقراردینابھٹوکا عظیم کارنامہ تھا،اسی کارنامہ کی وجہ سے آج تک بھٹوکا نام زندہ ہے،پی پی والے بھٹوکے اس عظیم کارنامہ کواجاگرکیا کریں،موجودہ حکومت سے ختم نبوت کے محافظین مایوس ہیں ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے الخیرمسجدٹہلاباد میں یوم دفاع ختم نبوت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹنڈوآدم کے امیر علامہ محمد راشد مدنی،تنظیم تحفظ نامو س خاتم الانبیاء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری مفتی محمد طاہرمکی ،شبان ختم نبوت سندھ کے حافظ محمد ایمان سموں ودیگر نے کہا ہے کہ ہم ستمبرکا مہینہ یوم دفاع ختم نبوت کے طورپر مناتے ہیں ،قادیانیوں کیساتھ ہماراکوئی ذاتی جھگڑانہیں وہ ہمارے پاک پیغمبرکے بدترین گستاخ ہیں ،قادیانیوں کی گستاخیاں باقاعدہ قومی اسمبلی سے لیکر اعلیٰ عدالتوں تک ہم نے قادیانیوں سے منوائی ہیں کہ وہ ان گستاخیوں پر ایمان لاتے ہیں اسلئے مسلمان کسی بھی صورت میں قادیانیوں کیساتھ کوئی نرمی اور سمجھوتہ نہیں کرسکتے ،مفتی محمد طاہرمکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیازی حکومت سے ختم نبوت کے محافظین سخت مایوس ہیں اس حکومت نے کھل کر قادیانیوں کو تحفظ فراہم کیا ہے ،اور قادیانیوں کی حمایت ہی عمران خان اور اسکے حواریوں کو لے ڈوبے گی،علماء نے کہا کہ بھٹوکا نام اللہ نے اب تک زندھ رکھا ہے اسی وجہ سے کہ اس نے ختم نبوت کا مسئلہ حل کیا اور قادیانیوں کو قومی اسمبلی سے کافرقراردلوایا ،اور قیامت تک بھٹو کا نام زندھ رہیگا ،لیکن اسمیں بھی ہمیں پی پی والوں سے شکوہ ہے کہ بھٹو کی دیگر نیکیوں میں اس نیکی کو کیوں نہیں گنواتے جسکی وجہ سے اسکی شفاعت یقینی ہے ،تحفظ ختم نبوت والی بھٹوکی نیکی کو پی پی والے اسکے یوم شہادت وغیرہ پر نمایاں اسکا تذکرہ کریں   ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...