لاہور‘ گڑھ مہاراجہ (نامہ نگاران) مصطفی ٹائون کے علاقے میں 60سالہ شخص نے گلے میں پھندا لے کر خودکشی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹائون میں 60سالہ صفدر نے نامعلوم وجوہات پرخود کو گھر کے کمرے میں بند کر کے رسی سے گلے میں پھندا لے کر خودکشی کرلی ہے۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلئے ہیں۔ پولیس کے مطابق متوفی ضلع چکوال کا رہائشی تھا‘ ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگار کے مطابق حالات سے دلبرداشتہ شادی شدہ نوجوان نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بستی میانی کے رہائشی ممتاز حسین کھوکھر نے حالات سے تنگ آ کر اپنے سر میں فائر کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفی ایک بیٹی اور دو بیٹوں کا باپ تھا۔
مصطفی ٹاؤن 60 سالہ شخص‘گڑھ مہاراجہ میں 3 بچوں کے باپ کی خودکشی
Sep 30, 2020