اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)حکومت نے ددھوچہ ڈیم سائٹ کو ٹورسٹ پوائنٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ راولپنڈی کے مضافاتی علاقے میں 60 ہزار ایکڑ فٹ پانی کی ذخیرہ کرنے کی استعداد کار کے حامل ددھوچھہ ڈیم کی تعمیر کے لیے 6492.480 ملین مختص کیے گئے ہیں۔ یہ ڈیم راولپنڈی شہر سے25 کلو میٹر کی مسا فت پر بنے گا ۔اس ڈیم کی تکمیل 2023 میں ہو گی ۔جس کے بعد بارشی پانی کے وسیع ذخیرہ کو محفوظ بنایا جا سکے گا ۔ذرائع نے بتایاکہ ددھوچھہ ڈیم کی سائٹ کو سیاحتی مرکز کے طور پر ڈویلپ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں محکمہ سیاحت پنجاب سے باقاعدہ تجاویز اور دیگر تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔