فلسطینی قیدی محمد بو العسل نے اپنی انتظامی حراست پر احتجاج کے طور پربھوک ہڑتال شروع کر دی۔اریحا میں عقب جبر پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے ابوالعسل نے قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے اسے رہا کرنے کے بجائے انتظامی طور پر تین ماہ کے لئے نظربند رکھنے کا فیصلہ کرنے کے بعد یہ اقدام اٹھایا۔ابو العسل کو اسرائیلی جیلوں میں اپنی 10 ماہ کی مدت پوری کرنے کے بعد جلد رہا کیا جانا تھا۔11 دسمبر 2019کو ان کے گھر پر قابض صہیونی فوجیوں کے چھاپے کے دوران اسے گرفتار کیا گیا ۔ اس سے پہلے بھی وہ متعدد بار سے گرفتار کیا گیا تھا۔
رملہ ،اسیر بو العسل نے بھوک ہڑتال شروع کردی
Sep 30, 2020 | 11:44